جمعہ 2 جنوری 2026 - 16:57
یوم ولادت حضرت علی (ع) انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا / محافل جشن و میلاد کا اعلان

حوزہ / جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید شبر رضا رضوی نے 13 رجب، یوم ولادت حضرت علی (ع) کو انتہائی عقیدت و احترام سے منانے کی خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید شبر رضا رضوی نے میڈیا کو جاری پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ جشن مولود کعبہ، بمناسب ولادت باسعادت حضرت علی (ع)، 3 جنوری بروز ہفتہ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا: اس سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں، مساجد و امام بارگاہوں میں محافل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ کراچی کا مرکزی جلوس، مولود کعبہ غفور چیمبر، صدر موبائل مارکیٹ سے دن 4 بجے برآمد ہو گا جو خراسان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے بعد مرکزی جشن و محفل میلاد نشتر پارک میں رات 9 بجے منعقد ہو گی۔

شبر رضا رضوی نے کہا: اس موقع پر شہری و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تمام ضروری رابطے اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ تمام پروگراموں کو بہتر طریقے سے منعقد کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا: 13 رجب ہمیں سیرت امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام پر عمل پیرا ہونے کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن اور اسلام کے اصولوں کے مطابق گزاری اور اپنے شیعوں کو بھی ایسی ہی زندگی گزارنے کی تلقین کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha